افغان بارڈر سے طالبان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 16 طالبان ہلاک، 27 زخمی، دو ٹینک تباہ

اسلام آباد: افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں اور اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔