Govt of Punjab

کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا، انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کو میلہ مویشیاں قرار دے دیا۔

عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی میلہ مویشیاں کی جگہ کیوں دی، کل تقاریر اور باتیں انسانوں کی نہیں جانوروں کی تھیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پارٹی کے بلوائیوں نے سچ کردیا جو خدشات کل تھے وہ آج بھی ہیں جب جب باہر نکلتے تو فساد جلائو گھیرائو کرتے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ امین گنڈا پور نے پھر سے لائن کراس کی پھر سے خاندانی تربیت دکھائی، گنڈا پور کا دھمکیاں دینا نئی بات نہیں گھر کی عورتوں سے ہمدردی ہے تربیت والدہ کی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور نے پنجاب میں لشکر کشی کا عندیہ دیا ہےتو ان کو جو زبان سمجھ آتی ہے اسی میں جواب دیا جائے گا، صوبوں کی لڑائی نہیں کرانا چاہتے کے پی پولیس مثالی ہوگی لیکن پنجاب پولیس نشییوں کا نشہ اتار دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجازت دے کر دیکھ لیا کسی نے نوٹس لیانشئی آدمی لشکر کشی اور خاتون وزیر اعلی کو دھمکیاں دیتا ہے تو یہ بنیادی حقوق ہیں، گنڈا پورکو پندرہ دن کیا بیس دن دیتی ہوں اپنا لیڈر رہا کروا کر دکھائیں۔