نیول ہیڈ کوارٹرز، یادگار شہدا پر یوم دفاع پاکستان کی پُروقار تقریب

اسلام آباد: نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںیادگارشہدا ر یوم دفاع پاکستان کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف اویس احمد بلگری یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے یادگار شہدا پرپھول رکھے۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلیے دعا کی۔