PTI Flag

اخترمینگل کے چہرے پرکرب تھا، دیکھ کربہت افسوس ہوتا ہے، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ اختر مینگل کے چہرے پر کرب تھا، اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اختر مینگل جیسے لوگوں کو واپس لانا چاہیے، انہوں نے کل کی ملاقات میں ہم سے بھی گلہ کیا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل فیض کے ساتھ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سلام دعا رہی ہے۔ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تاریخ رہی ہے کہ الیکشن میں مداخلت ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی رانا ثناء اللّٰہ کے ذریعے نواز شریف سے میٹنگ ہوچکی ہے۔ جن سیاسی جماعتوں سے براہِ راست نہیں ان سے بالواسطہ رابطہ کرچکے ہیں۔ اگر کوئی تجاویز آتی ہیں تو ہم اس پر بات کر سکتے ہیں۔

پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ میں بطور سیکریٹری اطلاعات پارٹی سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا۔

پی ٹی آئی جلسے پر بات کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ انتظامیہ نے علی امین گنڈاپور سے جلسہ ملتوی کرنے کا کہا تھا۔