سعودی ایئرلائن بروقت کارکردگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئی

کراچی: سعودی ائیرلائن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا بروقت کارکردگی کے لیے عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ترجمان کے مطابق سعودی ائیرلائن نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

آپریشنل کار کردگی میں عمدگی کے لیے ایئر لائن کے عزم کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے ہوا بازی کی صنعت سے متعلق عالمی ویب سائٹ 2024 کی رپورٹ میں سعودی ایئرلائن کی پہلی پوزیشن رہی۔

سعودی ائیرلائن کی مستقل بر وقت روانگی پاکستانی مسافروں کے لیے خاص طور پر سودمند ہے جو آرام دہ سفری تجربے کے لیے پروازوں کی وقت پر روانگی کو ترجیح دیتے ہی۔

پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے یہ اعتبار انتہائی اہمیت رکھتا ہے سعودی ایئرلائن نے مسافر کا بروقت پروازوں کی روانگی پر اعتماد برقرار رکھا ہے، سعودی ائیرلائن کے مسافروں کو کنیکٹنگ پروازو ں میں بھی سہولت میسر ہے۔

سعودی ایئرلائن نے چار براعظموں میں 100 سے زائد روٹس پر 16503 پروازوں کی بروقت آمدگی 88.12 فیصد رہی جبکہ پروازوں کی بر وقت روانگی نے 88.15 فیصد کی متاثر کن شرح حاصل کی۔

سعودی ایئرلائن آئندہ چند برسوں میں اپنے فضائی طیاروں میں مزید 103جدید نئے طیارے شامل کرے گا، سعودی وژن 2030 کے مطابق اس اقدام سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفر اور دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔