PTI Flag

فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے، رؤف حسن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔

وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ امید کر سکتے ہیں کہ فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید نہ رہے، فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ ( فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت ) ریاست کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہو جائے گا۔