میئر کراچی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب نیپا پل پہنچے اور انتھک محنت پر بلدیاتی ملازمین کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر میئر کراچی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلشن ٹاؤن اور کے ایم سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس وقت بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں یہاں پانی موجود ہوتا تھا جبکہ اس وقت صورتحال مختلف ہے، کچھ لوگ نیپا کے مقام پر منفی پروپاگینڈا کررہے تھے حالانکہ یہاں پانی کی نکاسی کے لئے مشینری موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہیں، کسی کشتی میں سوار نہیں ہیں مین شہر پورا کلیئر ہے، اندرونی گلیوں میں مشکلات ہیں، کام کررہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جنہوں نے شہر پر راج وہ اس شہر کے لئے کچھ نہیں کرسکے اور نظام نہیں بنا پائے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چائنہ کٹنگ کی سیاست پاکستان پیپلز پارٹی نہیں کرتی ہم نے لوگوں کو امیدی دینی ہے انہوں نے ناامیدی دی ہے سولجر بازار نالے کو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کلئیر کیا کسی حق پرست نے صاف نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کام کو تقسیم کرکے مختلف آفسران کو زمہ داریاں دی جاتی ہے صبح مختلف افسران رات کو مختلف افسران آپ کو سڑکوں پر نظر آئینگے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خالد بھائی مصطفی کمال فاروق ستار نے دوران بارش کونساتیر مارلیا، 106 سڑکیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری ہے، باقی اندرونی گلیاں ٹاؤن کی ذمہ داریاں ہیں۔