ISPR

پاک فوج نے دہشتگرد حملے ناکام بناتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، 14 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے ، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا گیا۔

گزشتہ رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں گھناؤنی کارروائیوں کی کوشش کی ، دہشتگردوں نے بلوچستان میں روزی روٹی کمانے کے جانے والے شہریوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔ بے شمار بے گناہ شہریوں کو شہید کیا گیا۔