انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کیلئے 30 جون 2024 تک کے مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے.

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ائیر 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا، فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50 ہزار روپے ہے۔

بیرون ملک سفر، بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے، تاجر دوست اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں و دکانداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر سات دن اور پھر 20 دن کیلئے سیل کی جائے گی، دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر پانچ کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔