Lahore High Court Rawalpindi Branch

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلیے درخواست دائر

راولپنڈی: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ (درخواست گزار) کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔

جسٹس محمد رضا قریشی کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی لیکن ابھی ایف آئی آر نہیں ہوئی ۔

بعد ازاں عدالت نے صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔