Adyala Jail

عمران خان کی سہولت کاری کا الزام: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گرفتار

راولپنڈی: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے، عمران خان کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا، محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کیخلاف تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔