سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2458ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے سے 257700روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کے اضافے سے 220936روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا، تاہم مقامی سطح پر سونے کے نرخ مستحکم تھے۔