پٹنہ: لاٹھی چارج کے بعد مندر میں بھگدڑ، کچل کر7 افراد ہلاک، 35 زخمی

بھارتی ریاست بہار کے دارالخلافہ پٹنہ کے ضلع جہان آباد کے ایک مندر میں گزشتہ شب بھگدڑ مچنے سے کچل کر 3 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھگدڑ اس وقت مچی جب نیشنل کیڈٹ کور کی جانب سے مبینہ طور پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا گیا۔

بھگدڑ کے واقعے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کی تردید کی جا رہی ہے.