اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، ہائی لکس کار سے 30کلو ہیروئن برآمد

کراچی: اے این ایف نے کراچی میں واقع ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے قریب کارروائی کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔