پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو آج گولڈ میڈل دیا جائیگا

کراچی: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو آج شب گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں میڈل پہنانے کی تقریب رات 10 بجے منعقد ہوگی۔

خالد محمود نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخ سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم اس گولڈ میڈل کے حقیقی حقدار تھے، حکومت سندھ کے اعلانات سن کر خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے 92.97 میٹرز دور تھرو پھینک کر جیولن میں نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔