پارلیمنٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ایران میں حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما اور قیادت بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف ،پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ آج قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ قرارداد میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔