سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ یکدم 1400 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 17 ڈالر بڑھ کر سونے کا بھاؤ 2432 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔