Rauf Hassan

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہراورسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔