Petrol Fueling

پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات درآمدی بل 16.91 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 16 ارب 91 کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔

گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 6 ارب 64 کروڑ ڈالر تھا جو اب 16 ارب 91 کروڑ ڈالر ہو چکا ہے۔

گزشتہ سال ایک کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 5 ارب 53 کروڑ ڈالر مالیت کا 90 لاکھ 54 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا ۔

گزشتہ مالی سال 3 ارب 94 کروڑ ڈالر کی ایل این جی بھی درآمد کی گئی۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال تقریباً اناسی کروڑ ڈالر مالیت کی ایل پی جی بھی درآمد کی تھی۔