Karachi Hot Weather

کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، سمندری ہوائیں غیر فعال

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں غیر فعال ہونے کے سبب شدید گرمی اور حبس برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شام تا رات بونداباندی کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف سمتوں سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں پیر کو بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔