TLP Dharna

مذکرات کامیاب ، ٹی ایل پی نے فیض آباد دھرنا ختم کردیا

فیض آباد پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا دھرنا ختم کرنے کےلیے حکومتی ٹیم اور دھرنا انتطامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

وزیراعظم کے مشیر راناثںاء اللّٰہ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت فلسطینیوں کی مدد کیلئے کوششوں میں اضافہ کرے گی، ٹی ایل پی کے دوست بھی حکومتی کوششوں میں معاونت کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسی مصنوعات کو روکے گی جو اسرائیلی مظالم کی مدد گار ہیں، اسرائیلی مظالم میں شامل دنیا کی ہر طاقت کی مذمت کرتے ہیں، ٹی ایل پی کے شکر گزار ہیں انہوں نے اس اہم مسئلے سے آگاہ کیا۔