PTI Flag

مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کرلیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر بیرسٹر گوہر نے مظفرگڑھ سے ایم این اے معظم جتوئی کے اغوا کا دعویٰ کیا اور لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معظم جتوئی پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرا چکے۔ بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے۔

اُدھر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے گھر پر چھاپے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، بیان حلفی جمع کرا دیا۔

جمشید دستی نے چیف جسٹس پاکستان واقعےکا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔