کراچی، جلوس کی گزرگاہ کے قریبی راستے سیل

کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

ایم اے جناح روڈ، کوریڈور 3، صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی۔