Rangers Flag March in Karachi

محرم الحرام: کراچی سمیت مختلف شہروں میں رینجرز کا فلیگ مارچ

محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی جانب سے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے کراچی میں نیو سبزی منڈی، مہران ٹائون، دائود چورنگی، لیاقت آباد، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

سندھ کے دیگر شہروں کندھ کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔ سندھ رینجرز کی جانب سے فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ کیا گیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے داخلی اور خارحی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔