Adyala Jail Rawalpindi

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔ جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔

مزید پڑھیں؛ بانی پی ٹی آئی نے تین مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

واضح رہے کہ عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گزشتہ روز نیب کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا، بطور وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کر دیے۔