Supreme Court of Pakistan

مخصوص نشستوں کا کیس سننے والے فل کورٹ ججز کا اجلاس آج طلب

مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کا کیس سننے والے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ ججز کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت 13 ججز کورٹ آرڈر پر مشاورت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جسے سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔