افغان شہریوں کی آمد و روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پی او آر اور اے سی سی کارڈ طورخم بارڈر پر ایف آئی اے تحویل میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا، فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی۔

ذرائع کے مطابق یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈ پنچ کر کے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گی۔ ایف آئی اے کی تحویل میں لیے گئے کارڈ نادرا مستقل بلاک کر دے گا۔

ذرائع کے مطابق کارڈ ایک بار پنچ ہوگیا یا ایف آئی اے تحویل میں آیا، واپس نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ مؤثر بنانا ہے۔