FBR

کسٹم، ایف بی آر کے افسران کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب

کسٹم اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی دہری شہری کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

ایف بی آر مراسلے میں کسٹم اور ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 1 تا 21 کے دہری شہریت والے ملازمین کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دہری شہریت والے ملازمین کی تفصیل 15 جولائی تک فراہم کی جائے۔

ایف بی آر مراسلے میں کسٹم اور ایف بی آر ملازمین اور اہلیہ کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے کے ذریعے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سے ملک بھر کے فیلڈ فارمیشنز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔