Crypto Loans

ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر اُمید ہے، تاہم اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کا تخمینہ 6 سے 8 ارب ڈالر لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معیشت درآمدات پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے، پاکستان کا انحصار درآمدات پر ہے جس کے باعث قرض کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔