Maryam Nawaz

پریشان حال شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور کے دورے کے دوران ایک شخص نے ان کی گاڑی روک لی اور کہا کہ مار دو مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایسے ہی ایک دورے کے دوران ایک فریادی ان کی گاڑی کے آگے آگیا اور محافظوں سے کہنے لگا کہ جان سے ماردو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

یہ دیکھ کر گاڑی میں بیٹھی ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب نے پریشان حال شخص کو اپنے پاس بلا کر شہری کا مسئلہ سنا اور اسے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد وزیراعلیٰ کا قافلہ آگے روانہ ہوگیا۔