حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے منظوری دے دی۔