Air Arabia Plane Spotted at Jinnah Terminal Karachi

غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: غیر ملکی ایئر لاٸن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، ایئر عربیہ کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی۔

ایئرعربیہ کی پرواز کے فضاٸی میزبان انس کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔

فضاٸی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوٸی تو کپتان نے فوری طور طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑا۔

ایئرعربیہ کے فضاٸی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خرابی پر غیر ملکی فضائی میزبان کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔