منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس ؛ جنرل باجوہ کے سمدھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

لاہور: جنرل (ر) قمر باجوہ کے سمدھی صابر حمید مٹھو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل باجوہ کے سمدھی صابر حمید مٹھو کو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں اینٹی کرپشن لاہور میں طلب کیا گیا تھا تاہم صابرحمید مٹھو، چوہدری اشرف گھرکی اور حامد مشتاق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے دفتر میں پیش نہ ہوئے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے تینوں افراد کو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے پر نوٹس جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق اگر تینوں افراد آج اینٹی کریشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو انہیں دو نوٹس تین تین دن کے وقفے سے بھجوائے جائیں گے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان پر ایک اور مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔