Lahore High Court

آئی ایس آئی سے متعلق جج کے خطوط سپریم کورٹ بھجوانے کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے آئی ایس آئی کے آفیسر کی جانب سے سرگودھا کے جج کو فون کرنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا اختتام جلد ہو گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے 27جون تک فریقین سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔