JUI F

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے 25 سال کا دیرینہ تعلق ہے، عزت و احترام والا رشتہ ہے۔