Utility Stores Pakistan

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال میں بھی یوٹیلیٹی اسٹوز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پیکیج کی سبسڈی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، مالی سال 24-2023 میں پیکیج کے تحت 35 ارب مختص کیے گئے تھے۔

آئندہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم اور رمضان پیکیج کےلیے 65 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کےلیے 10 ارب جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کےلیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیراعظم ریلیف پیکیج 30 جون کو ختم ہوگا۔