IMF

بجٹ آئی ایم ایف تجاویز کے مطابق بنایا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انہوں نے بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 12ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے، نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی ہے، مگر پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا ہے۔ تاجروں کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ رواں ماہ ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خوش خبری دیں گے۔