بانی پی ٹی آئی متنازع پوسٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے

بانی پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے متنازع پوسٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش ک، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھہ کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیے۔