ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کراچی محکمہ موسمیات کی چھت سے چاند دیکھیں گے اور ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ زونل اور ڈویژنل سطح پر بھی قائم رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔