Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی حکومت کو ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔

یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے۔