PTI Flag

متنازع ٹوئٹ کے بعد تحریک انصاف کا سوشل میڈیا پالیسی بنانے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا سے متعلق پارٹی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی کے مؤقف کے بعد نتائج کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیانات تصدیق کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کا معاملہ لیگل کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔ سوشل میڈیا پالیسی کے مندرجات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

پارٹی اور مرکزی قیادت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، بانی پی ٹی آئی سے 24 گھنٹے میں مرکزی قیادت ملاقات کرے گی۔