Dollar Currency

متحدہ عرب امارات کی جانب سےمزید 1 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کا مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے، دو ارب ڈالر کا قرضہ جنوری میں پہلے ہی ایک سال کے لیے رول اوور ہوچکا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالر دے رکھے ہیں جن میں سے اب صرف ایک ارب ڈالر رول اوور ہونا باقی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ کر ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہونے کا امکان ہے۔