پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔

مارکیٹ میں 100 انڈیکس 447 پوائنٹس گر کر 74 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مارکیٹ میں 16 ارب 39 کروڑ روپے مالیت کے 34 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔