PTI Flag

ریاست مخالف ویڈیو کا معاملہ، ایف آئی اے 3 پی ٹی آئی رہنما کو بھی بلا لیا

بانی پی ٹی آئی کےاکاؤنٹ سےشیخ مجیب سےمتعلق وڈیواپلوڈنگ معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کےبعدایف آئی اےنے بیرسٹر گوہر ، روف حسن اور عمر ایوب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیاہے ، ایف آئی اے نے بیرسٹرگوہر کو منگل ، عمر ایوب اور رؤف حسن کو بدھ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنماوں کو عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ کے غیر قانونی استعمال کی انکوائری کیلئے طلب کیا گیاہے ۔ ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں کہا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے، اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔