محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ 17 جو ن کو ہونے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
کلائیمنٹ ڈیٹاپروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذوالحج کا چاند سات جون بروزجمعہ کونظرآنےکاقوی امکان ہے ۔۔ چاند کی پیدائش چھ جون کی شب پانچ بج کر اڑتیس منٹ پرہوگی جبکہ غروب آفتاب سات بج کربیس منٹ اور غروب قمرآٹھ بج کرتیس منٹ پرہونےکاامکان ہے ۔ غروب آفتاب کےوقت کراچی میں چاند کی عمرچھبیس گھنٹے آٹھ منٹ ہوگی ۔ کلائیمنٹ ڈٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاندنظرآنےکادورانیہ غروب آفتاب کےبعد بہتر منٹ تک رہنےکاامکان ہے ۔ چانددکھائی دینےکیلئےاسکی عمرانیس گھنٹےہوناضروری ہے۔