بلوچستان کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی فورسز کی فائرنگ، 3 پاکستانی جاں بحق

بلوچستان کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماشکیل عمر جمالی کے مطابق بدھ کو ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 پاکستان جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

اے ڈی سی نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ پاک ایرانی سرحدی علاقے کلا گرانڈی میں کی گئی۔

عمر جمالی نے بتایا کہ ایرانی فورسز کے اہلکار 2 پاکستانیوں کو اپنے ہمراہ بھی لے گئے ہیں۔