Heat Wave

کراچی: کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کا امکان

محکمہٓ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جبکہ کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو شہر کا درجۂ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور موسم شدید گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو درجۂ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور موسم شدید گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹہ اور سجاول میں آئندہ دنوں کے دوران درجۂ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔