Gold Prices

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 18 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 2339 ڈالر فی اونس ہے۔