PPPP

یوسف رضا گیلانی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت کےساتھ نہیں ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کیلئے مسلم لیگ نواز سے بات چیت جاری ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بل یا قانون ہمارے بغیر پاس نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں ، تاہم، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) والے کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں یہ انہوں نے طے کرنا ہے۔