KPK Assembly

ایس آئی ایف سی اجلاس شروع، علی امین گنڈاپور بھی موجود

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کی دعوت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کر کے صوبے کی نمائندگی کریں گے، کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بےنتیجہ ہوتا۔